مچھ میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 12 دہشتگرد اپنے کیفرکردار کو پہنچ گۓ

نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے علاقے (مچھ) میں ایک روز قبل شروع ہونے والا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ابھی تک جاری ہے ـ ایک دن پہلے دہشتگردوں نے مچھ میں تین مختلف جگہوں پر حملہ کردیا تھا ، جن میں بلوچتسان کی مشہور مچھ جیل بھی شامل ہے ، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے دہشتگردوں کے مشن کو ناکام بناتے ہوۓ 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا ـ اور آج بھی سرچ آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد اپنے کیفر کردار کو پہنچ گۓ ـ کل سے لے کر آج تک کل 21 دہشتگرد وں کو ہمارے نوجوانوں نے منوں مٹی تلے پہنچا دیا ہے ـ

مچھ اور کانپور کے علاقوں میں مارے گۓ دہشتگردوں کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر آ چکی ہیں ـ ایک دن پہلے اس حادثے میں شہید ہونے والے جانبازوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں ادا کر دی گئی ہے ـ مچھ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا آپریشن ابھی تک جاری ہے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  ' دہشتگرد ی کے خاتمے اور مچھ کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا' ۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کا ارادہ ہمارے مشن کو مضبوط بناتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+