اگر اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو جیلیں نہ کاٹتا۔شہباز شریف

شہباز شریف

نیوزٹوڈے:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی، یہ نیب کے حراستی مرکز میں ہوا، اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتا تو ایسا نہ ہوتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان جس مقصد کے لیے معرض وجود میں آیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا، جن قوموں میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پی ڈی ایم حکومت میں جانے سے ن لیگ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی، ہم نے وہی کیا جو ہمارے ملک کے لیے بہتر تھا۔ عوام جانتے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+