بشری بی بی کو گھر میں قید کرنے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا
- 02, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گھر میں رکھا جائے تو ہم اس کی مذمت نہیں کرتے، خواتین کو گھر میں رکھنے کی روایت اچھی بات ہے۔ ناصر حسین نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو سزا دینے کے عمل سے خوش نہیں، نواز شریف کو بھی بیٹے سے تنخواہ لینے کی سزا دی گئی جو اچھی بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا یقیناً متنازعہ ہے، عمران خان کی سزا میں ان کے وکلا کی بڑی نااہلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بشریٰ کی سزا سے خوش نہیں تھے۔
تبصرے