جیتنے کے بعد کیا کرو گا؟ سراج الحق نے بتایا
- 02, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں امیدوار کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے شہریوں کو امن فراہم کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ لوگ مایوسی کا شکار ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ نہیں جبکہ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی۔
تبصرے