کوئٹہ میں دوسرے روز بھی دھماکہ
- 02, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: دوسرے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر بم نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی معائنے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل بھی کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے تھے جن میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں تربت میں غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تبصرے