کراچی "شاہ لطیف ٹاؤن" میں جرگہ میدان جنگ بن گیا ، متعدد افراد زخمی

     نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے "شاہ لطیف ٹاؤن" میں جھگڑا ختم کرنے کیلیے بلاۓ گۓ جرگہ میں پھر جھگڑا ہوگیا ـ تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک دن پہلے محلے کے کچھ بچے آپس میں لڑ پڑے ـ جس پر پولیس نے موقع پر آ کر دونوں گروہوں کا معاملہ رفع دفع کروا دیا اور زخمی افراد کو ہسپتال بھیج دیا تھا ـ بچوں کی اس لڑائی کو ختم کرنے کیلیے تاکہ یہ لڑائی طول نہ پکڑے شاہ لطیف ٹاؤن میں دونوں گروہوں کے درمیان جرگہ بلایا گیا ـ  لیکن جرگہ کے درمیان ہی دونوں گروہوں کے مابین تلخ کلامی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہو گیا ـ

         اور اس لڑائی میں دیکھتے ہی دیکھتے لاٹھیاں اور ڈنڈے برسنے لگے ـ اور یہ لڑائی اتنی بڑھی کہ اس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی شروع ہو گیا ـ اس جھگڑے میں لاٹھیوں ڈنڈوں اور فائرنگ سے 6 لوگ زخمی ہو گۓ ـ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول میں کر لیا ـ زخمیوں کو علاج کیلیے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ـ اس واقعہ میں ایک شخص کے پاؤں پر گولی لگ گئی ، اور باقی پانچ لوگ لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوۓ ۔ پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ـ

      

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+