شادی سے دو دن قبل اسامہ نامی لڑکے کے دوستوں نے اسے قتل کروا دیا

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دوستوں نے ہی اپنے قریبی دوست کو اس کی شادی سے صرف دو دن پہلے قتل کروا دیا ـ قتل ہونے والے 'اسامہ' کی دو دن بعد شادی تھی ـ کراچی (کورنگی تھانہ کے ایس ایس پی حسن سردار نیازی) نے تفصیلات بتاتے ہوۓ بتایا ، کہ مقتول اسامہ کو اس کے تین دوستوں 'عباد ، طلحہ اور راحیل' نے قتل کروایا ہے ـ اور اس قتل کی وجہ ہے ایک لڑکی ـ

اسامہ ، طلحہ، عباد اور راحیل چاروں بچپن کے انتہائی قریبی دوست تھے ـ اسامہ کی ایک لڑکی سے دوستی تھی اور اسی لڑکی نے بعد میں طلحہ اور عباد کے ساتھ بھی دوستی کر لی ـ لیکن اسامہ چاہتا تھا کہ وہ لڑکی طلحہ اور عباد سے دوستی ختم کردے اور صرف اس کی ہی دوست رہے جس کی رنجش پر اس کے تینوں دوستوں نے اسے ایک اجرتی قتل کروا دیا ـ جس دن اسامہ کی مایوں کی رسم تھی اس دن اس کے دوست اسے اعتماد میں لے کر اس کو کورنگی دار الامان کے نزدیک ایک ویران جگہ پر لے گۓ اور اسے قتل کروا دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+