کراچی موبائلوں کی دکان میں ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو ایک موبائلوں کی دکان میں ڈکیتی کیلیے داخل ہوۓ ۔ ڈاکو دکان میں رات ساڑھے آٹھ بجے جس وقت اس بازار میں انتہائی رش ہوتا ہے ، داخل ہوۓ ـ ان میں سے ایک ڈاکو کے پاس بڑی گن جبکہ دوسرے کے پاس ایک 9 ایم ایم پستول تھا ـ دکان میں داخل ہوتے ہی ایک ساتھی نے گاہکوں اور دکان کے عملے کو یر غمال بنا لیا جبکہ دوسرے نے لوٹ مار شروع کر دی ـ لوٹ مار کے دوران اس ڈاکو کی مالک دکان کے ساتھ ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔

جس پر اس کے دوسرے ساتھی نے فائر کردیا ـ اس ڈکیت کے ساتھی نے فائر تو دکان کے مالک پر کیا تھا لیکن خوش قسمتی سے دکاندار بچ گیا اور فائر سیدھا اس کے اپنے ساتھی کو جا لگا جس سے اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ـ اور دوسرے ڈاکو کو بھاگتے ہوۓ دکان کے عملے نے قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ـ دکان کے مالک نے تفصیلات بتاتے ہوۓ بتایا کہ دونوں پروفیشنل ڈاکو تھے ، اور ایسا لگتا تھا کہ دونوں مکمل مخبری سے واردات کرنے آۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+