پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں

اسلحہ

نیوز ٹوڈے :   طالبان ، پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں افغانستان سے لایا گیا امریکہ کا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں اس بات کے ثبوت پاکستان حکومت نے حاصل کر لیے ہیں ـ پاکستان میں بڑھتی ہوئ دہشتگردی کی وارداتوں میں جو اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے وہ امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا وہ اسلحہ ہے جو امریکہ نے افغانستان سے جلدی میں نکلتے ہوۓ افغانستان میں ہی چھوڑ دیا تھا ـ افغانستان میں اس وقت ابتری کی حالت ہے ۔ کوئی پائیدار حکومتی نظام موجود نہیں جس کی وجہ سے امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ جس کے ہاتھ لگتا ہے وہ اسے خود بھی استعمال کر رہا ہے ، اور آگے بھی اس اسلحہ کو بیچ رہا ہے ـ افغانستان حکومت اس کاروائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ـ

انتیس جنوری کو پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے 'شمالی وزیرستان' میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک خطرناک دہشتگرد (نیک من اللٰہ) کو کیفر کردار تک پہنچایا ـ ہلاک ہونے والے اس دہشتگرد نیک من اللٰہ کے پاس سے امریکہ کے 'ایم فور کاربائن' اور دوسرے کئی ہتھیار برآمد ہوۓ ـ اسی طرح 22 جنوری کو 'ژوب' کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 7 دہشتگردوں کے پاس بھی جو اسلحہ موجود تھا وہ بھی غیر ملکی تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+