بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک بھر میں بجلی کے بلند بلوں سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ بہت سے لوگ سولر پینل سسٹم لگانے کے لیے تیار ہیں، لیکن ڈرتے ہیں کہ سولر پینلز کی قیمت 8 سے 10 لاکھ روپے تک ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 35 سے 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ سولر پینل کی قیمت 50 سے 60 روپے فی واٹ ہے۔ ماہرین کے مطابق پانچ مرلے کے گھر میں 5 سے 7 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کیا جاتا ہے جس کی قیمت گزشتہ سال 15 لاکھ تھی اور اب 8 سے 10 لاکھ ہے۔
تبصرے