سینئر لیگی رہنما نے کارکن کو تھپڑ دے مارا ، ویڈیو وائرل
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 ایس پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہو گئی۔ لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لیگی رہنما روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکن کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہے۔ وائرل ویڈیو میں شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکنوں کے سامنے انہیں دھکا دیا اور تھپڑ رسید کیا، کارکن کو وہاں سے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تبصرے