فیصلے کس کے کہنے پر ہو رہے ہیں؟ اسد قیصر نے راز فاش کر دیا
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صوابی میں جلسے کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جو بھی فیصلے ہو رہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم کے کہنے پر ہو رہے ہیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ آپ عمران خان کو نااہل کر کے جیل میں ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تین مقدمات ہیں اور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان فیصلوں میں انصاف ہے؟ عدالتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے اور پاکستان کو جمہوریہ بنا دیا گیا ہے۔
تبصرے