کراچی کی سیاست میں نیا موڑ، ایم کیو ایم کا دیرینہ حریف اے این پی کے ساتھ اتحاد
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: روشنیوں کے شہر کراچی میں الیکشن سے قبل نیا موڑ آگیا۔ ایم کیو ایم پاکستان اور اے این پی اکٹھے بیٹھ گئے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے چند روز قبل مردان ہاؤس میں اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کی تھی۔ دریں اثناء ایم کیو ایم نے عوامی سطح پر پی ایس 88 پر اے این پی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ملاقات میں اے این پی نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 اور 241 سے ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
تبصرے