جہانگیر ترین نے کس کو اپنا لیڈر مان لیا؟
- 05, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔ ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو چور اور ڈاکو نہیں کہا، آنے والی حکومت کو پورے فائیو سٹار دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید پانچ سال نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا اور نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد ملکی معیشت چمکے گی۔
تبصرے