ریکارڈ توڑ ووٹرز رجسٹریشن کے بعد پاکستان کو اہم اعزاز حاصل

جمہوریت

نیوزٹوڈے:   ریکارڈ توڑ 128 ملین رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ، پاکستان 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اب عالمی سطح پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت کے طور پو شمار ہوتا ہے، جہاں ووٹر سے آبادی کا تناسب 53.2 فیصد ہے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ میں 2018 سے اب تک 22.5 ملین ووٹرز میں قابل ذکر اضافہ ظاہر کیا گیا ہے، جن میں خواتین کی تعداد 12.5 ملین ہے۔ تاہم، علاقائی تفاوت برقرار ہے، پنجاب 57 فیصد کے ساتھ آگے ہے اور بلوچستان 36 فیصد کے ساتھ پیچھے ہے۔ الیکشن کمیشن، نادرا اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ووٹر رجسٹریشن میں صنفی فرق نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+