شادی کب ہوگی؟ بلاول بھٹو نے سوال کا کیا جواب دیا؟

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ آپ کو محبت ہو گئی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ محبت تو آگے جا کر ہو گی۔ کسی نے سوال کیا کہ  کہ سیاست دان نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح جیو ڈیجیٹل چلا رہا ہوتا۔ شادی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ الیکشن تک قوم میرا سہرا نہیں دیکھ سکتی۔ مزید سوالات پوچھے گئے تو ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کو سب سے زیادہ خوشی کس چیز کی ہوتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اپنے بھانجوں کے ساتھ رہنا سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے۔ بلاول بھٹو نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سب سے مایوس کن ہے، اس وقت قوم کو دیکھ کر سب سے زیادہ مایوسی ہوتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+