انوار الحق کاکڑ نے کشمیر معاملے پر دی بھارت کو دھمکی

نگران وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   آزاد کشمیر کے قومی سلامتی کے دن کے موقع پر آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تقریر کرتے ہوۓ پاکستان کے نگران وزیر اعظم 'انوار الحق کاکڑ' نے بھارت کو کھلے عام دھمکی دے دی ـ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت ہماری خاموشی کوہماری کمزوری نہ سمجھے - بھارت ہمارے صبر کو مزید نہ آزماۓ ـ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو اس کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ـ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں سے باز آ جاۓ -

انوار الحق کاکڑ نے بھارت کو للکارتے ہوۓ کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارت کے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کر سکتے - اور نہ ہی ہم کشمیر کو اس حالت میں اکیلا چھوڑ سکتے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے مقاصد کے حصول کیلیے ان کے ساتھ کھڑا ہے ـ اور پاکستان اپنے مظلوم کشمیری ساتھیوں کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا -

      

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+