دہشتگردوں کا رات 3 بجے 'درابن تھانے' پر حملہ 10 پولیس اہلکار شہید

پولیس کے جوان شہید

نیوز ٹوڈے :   ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک تھانہ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ، اس حملے میں 10 پولیس کے نوجوان شہید اور 6 زخمی ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق "ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے تھانے" پر دہشتگردوں نے رات 3 بجے اچانک حملہ کر دیا - دہشتگردوں نے پہلے تھانے پر دستی بم پھینکے اور پھر تھانے کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ شروع کر دی ـ درابن تھانے میں موجود پولیس کے نوجوانوں نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا ـ پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ -

دہشتگردوں کے اس حملے میں درابن تھانے میں موجود پولیس کے 10 نوجوان شہید ہو گۓ اور 6 زخمی ہو گۓ - زخمی ہونے والے پولیس کے جوانوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ـ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے - پولیس کی مزید نفری بھی منگوا لی گئی ہے ـ اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو بھی بلا لیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+