لاہور اچھرہ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

بیوی کو قتل

نیوز ٹوڈے :   لاہور میں ایک پولیس اہلکار نےاپنی بیوی کو قتل کرکے خود بھی خود کشی کر لی - تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے (اچھرہ) میں ایک شخس جو کہ پولیس کا سپاہی تھا ، نے اپنی بیوی جو کہ 4 بچوں کی ماں تھی کو پہلے قتل کر دیا ور پھر اپنی جان بھی لے لی - پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد مجاہد حسین جو کہ لاہور کے علاقہ اچھرہ میں رہتا ہے نے پولیس کو خبر دی کہ ان کی بیٹی جس کی عمر 34 سال تھی اور عالیہ مبشر اس کا نام تھا ان کے گھر آئی ہوئی تھی عالیہ اپنے میکے سے سسرال جانے کیلیے گھر سے نکلی -

تو تھوڑی دیر بعد ہی ہمیں اطلاع ملی کہ ہماری بیٹی کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے اور قتل کرنے والے شخص نے خود کو بھی گولی مار لی ہے - عالیہ مبشر کے والد مجاہد حسین نے بتایا کہ جب ہم بھاگتے ہوۓ موقع پر پہنچے تو ہماری بیٹی اور اسد نامی ملزم دونوں دم توڑ چکے تھے اور ہمارا نواسہ بھی ان کی لاشوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا ـپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے عالیہ کو قتل کرنے والا ملزم اسد نامی پولیس اہلکار 'سی آئی اے' میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا اور اچھرہ کا رہائشی تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+