نیو کراچی میں سیاسی اختلافات نے ایک اور نوجوان عبدالرحمٰن کی جان لے لی

جھگڑے میں زخمی

نیوز ٹوڈے : کراچی میں دو پارٹیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران زخمی ہونے والا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ـ چند دن قبل کراچی کے علاقے 'نیو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ورکرز کے درمیان پوسٹر پھاڑنے پر جھگڑا ہو گیا تھا' - اس لڑائی میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے استعمال سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گۓ تھے ـ اس لڑائی میں ایک بارہ سالہ بچے عبدالرحمٰن کو سر میں گولی لگ گئی تھی جو کہ تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں زیرِ علاج تھا -

اس لڑائی میں 16 سال کا رحمٰن اور 40 سال کا شریف بھی زخمی ہو گۓ تھے عبدالرحمٰن کی حالت انتہائی نازک تھی - اور آج عبدالرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا ـ پولیس نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کر لیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+