پی ٹی آئی والوں نے کس چیز پر میرے ساتھ معاہد ہ کر لیا ؟ پرویز خٹک کا حیران کن دعوی
- 06, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ پچیس سے تیس امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔ اپنے انتخابی جلسے کے دوران انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کے پاس میری پارٹی میں آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انہوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھےفون کر کر کہہ رہا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہیں ، میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی میں اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ الحاق کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے پرویز خٹک کے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہوا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔
تبصرے