ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا ، کہیں اور کیا چلتا ہو گا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہو جائیگا ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ

نیوزٹوڈے:سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم امتناعی برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس سندھ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بار بار متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلے گا تو اور کیا کام کرے گا۔ عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بلاتعطل بحالی سے متعلق حکم امتناعی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ایس 110 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جبران ناصر نے انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+