جنوبی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا

پولیس کی گاڑی میں دھماکا

نیوز ٹوڈے : بلوچستان کا علاقہ ان دنوں دہشتگردوں کے حملوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے  آۓ دن کہیں نہ کہیں کوئی دھماکا ہو رہا ہے ـ آج بھی جنوبی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پولیس کے دو نوجوان زخمی ہو گۓ - جنوبی وزیرستان کے علاقے (رستم بازار وانا) میں ایک پرائیویٹ 'حافظ میڈیکل ہسپتال' کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کھڑی تھی کہ اچانک گاڑی میں دھماکا ہو گیا -

اس حادثے میں گاڑی میں موجود پولیس کے دو نوجوان شدید زخمی ہوگۓ ـ زخمی نوجوانوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ـ پچھلے چند دنوں سے 'بلوچستان اور کے پی کے' میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی وجہ سے حفاظتی خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+