کے پی کے اور بلوچستان میں دھماکوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 نوجوان شہید
- 09, فروری , 2024
نیوزٹوڈے : صوبہ (کے پی کے) میں الیکشن کے دن سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق 'صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک تحصیل کلاچی' میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والی ایک سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے دستی بم پھینک دیا ـ یہ حادثہ کلاچی کے علاقہ گرہ اسلم میں پیش آیا ـ اس افسوسناک حادثے سے گاڑی میں موجود 4 نوجوان شہید اور 3 شدید زخمی ہو گۓ -
ان زخمیوں میں سے بھی ایک شیدد زخمی نوجوان کی حالت زیادہ خراب ہے پولیس کا کہنا ہےصوبہ بلوچستان کے علاقہ خاران میں بھی لیویوز پولیس کی گاڑی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ـ خاران میں لیویز کی گاڑی کے نزدیک بم پھٹنے سے لیویز پولیس کا ایک نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ ـ اس حادثے میں زخمی لویویز پولیس کے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پورے علاقے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے-
تبصرے