حلقہ این اے 11 شانگلہ نتائج میں دھاندلی پر جھگڑا ، ایک شخص ہلاک

    نیوز ٹوڈے : حلقہ این اے 11 شانگلہ سے پی ٹی آئی رہنما کے ہارنے سے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوۓ الپری میں ڈی  آر کے آفس کو گھیرے میں لے لیا ، اور ری ٹرننگ افسر کی گاڑی کو جلا دیا ـ تفصیلات کے مطابق حلقہ این گیارہ شانگلہ کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جو اس دفعہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ـ 'حاجی سید فرین' کی ناکامی پر ان کے حمایتیوں  نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوۓ ڈی آر کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا ـ اور ڈی آر  کے دفتر میں کھڑی ایک  سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی ـ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان افراد کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھیوں کا استعمال بھی کیا ـ

        احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا ، کہ ریٹرننگ افسر کی گاڑی کو اس لیے گھیرا کیونکہ اس میں پی ٹی آئی رہنما کو ہرانے کیلیے جعلی ووٹ موجود تھے  ـ مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی جس  پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے احتجاج میں موجود ایک شخص کو گولی لگ گئی ـ جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ، جبکہ 10 افراد اس  کارروائی میں زخمی ہوۓ جنہیں ریسکیو ٹیموں نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+