لاڑکانہ میں دو گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، اے ایس آئی سمیت 6 افراد ہلاک
- 12, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : لاڑکانہ میں دو گروہوں کے مابین جھگڑے سے فائرنگ کے مقابلےمیں 5 لوگ ہلاک ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق 'لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیروں کے بائی پاس' کے نزدیک دو مخالف گروہوں نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ شروع کر دی ـواقعہ کی اطلاع ملتے ہی حالات کو قابو میں کرنے کیلیے اور فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کیلیے پولیس موقع پر پہنچ گئی - پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی 5 افراد جاں بحق ہو چکے تھے -
جیسے ہی پولیس کے جوان جاۓ وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان نے موقع پر پہنچنے والی 'ماہوٹا پولیس' پر فائرنگ شروع کر دی ـ ملزمان کی فائرنگ سے ماہوٹا پولیس کے (اے ایس آئی سلطان شاہ) شہید ہو گۓ ـ جبکہ 'ڈی ایس پی ماہوٹا بشیر احمد شر اور پولیس کا ایک سپاہی صدام حسین ' فائرنگ کے اس واقعہ میں زخمی ہو گۓ - پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے اس مقابلے میں زخمی ہونے والے ایک آدمی کو کراچی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -
تبصرے