پشاور میں کرکٹ کا میدان ، میدان جنگ بن گیا

کرکٹ کا میدان

نیوز ٹوڈے :   پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران شروع ہونے والی معمولی لڑائی جھگڑے میں بدل گئی اور اس جھگڑے میں دو آدمی جاں بحق اور 5 آدمی زخمی ہو گۓ ، جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے ـ پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوۓ بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقہ (انقلاب خٹکو پل) کے نزدیک کرکٹ کھیلتے لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا - جس پر جھگڑے میں شامل ایک فریق کے کچھ لوگ شکایت کرنے دوسرے فریق کے گھر گۓ تو آگے سے دوسرے فریق کے لوگوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی -

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر دو آدمی موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ اور 5 آدمی شدید زخمی ہو گۓ جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ـ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے - پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرنے کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور جلد ہی ان کو گرفتار کر لیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+