وزیراعظم کس جماعت سے ہو گا ؟ ن لیگ، پی پی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

الیکشن 2024

نیوزٹوڈے:   پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملاقات میں اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور آزاد ارکان سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے دوران مسلم لیگ ن نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم مسلم لیگ ن میں سے ہی ہو گا اور آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی ایگزیکٹو کمیٹی بلاول کو اپنا وزیر اعظم منتخب کر چکی ہے۔ کمیٹی میں آدھی مدت کے لیے ن لیگ اور آدھی مدت کے لیے پی پی پی کے وزیر اعظم کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب  اور بلوچستان میں اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق ہوا۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+