'ن لیگ کا آخری اقتدار' فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

مسلم لیگ ن

نیوزٹوڈے: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کرسی لینے کی جنگ میں آصف زرداری سب کچھ نچوڑ لے گا، مسلم لیگ ن کا یہ آخری اقتدار ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہون نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہوا، کوئی نئی چیز نہیں، اس الیکشن کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی سیاست باقی سب سے مختلف ہے، وہ اس گیم کے ماسٹر ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ وزیراعظم کی کرسی کے علاوہ سب کچھ ہتھیا لیں گے۔ یہ مسلم لیگ ن کا آخری اقتدار ہے اس کے بعد وہ واپس نہیں آئیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+