شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسولﷺ پر حاضری

شاداب خان

نیوزٹوڈے:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا۔  شاداب خان نے ایکس سائٹ پر شادی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک اہم نوٹ لکھا: "شادی کے پہلے سال میری زندگی میں کئی اتار چڑجاؤ آئے تاہم میری اہیلہ میرے ساتھ کھڑی رہیں اور ہم ایک ساتھ روئے اور ایک ساتھ ہنسے ہیں اور کئی لمحات یادگار رہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ کی ادائیگی سے کر رہے ہیں۔  شاداب خان نے قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے 24 جنوری 2023 کو سادگی سے نکاح کیا تھا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+