پی ٹی آئی کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ن لیگ ناکام ہوئی، ن لیگ کے رہنما محمد زبیر عمر

اتحادی حکومت

نیوزٹوڈے: ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج سرپرائز نہیں ہے حقیقت نظر آرہی تھی۔ میڈیا کے مطابق، پی ٹی آئی کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ن لیگ بری طرح سے ناکام ہوئی ۔ محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ناکام تھی انتخابی مہم میں سولہ ماہ کے دورانیے کو چھپا رہے تھے ووٹ کو عزت دو بیانیے میں اثر تھا ،لیکن یہ بیانیہ پیچھے رہ گیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیر اعظم بننے کے لیے آگے نہ آئے تو سوالیہ نشان ہو جائے گا کیونکہ عوام نے نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+