چاہتا ہوں بانی ایم کیو ایم سے جنت میں ملاقات ہو، مصطفی کمال کا بیان
- 12, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بانی ایم کیو ایم سے جنت میں ملاقات ہو۔ کراچی کے گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان طعنے دیتا تھا ، کہ یہ شہر اور مینڈیٹ ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے بتایا کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔ ایک دن آئے گا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئے گا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ میر پور خاص میں مجھ پر پتھراؤ کیا گیا اور مجھ پر گولیاں بھی چلائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی ایم کیو ایم بھری بازی چھوڑیں، انہیں دعوت دیتا ہوں توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کا خاتمہ ایمان پر ہوں اور ہم آپ سے جنت میں ملیں ، وہاں آپ ہمارے لیڈر بن جانا
تبصرے