فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی!
- 12, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے انتخابات والے دن پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی۔ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولنگ ڈے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر کی پی جسٹس ریٹائرڈ اکرم اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کیس سنا۔ اس موقع پر آئی پی پی رہنما نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے لگی تھی تو پولیس اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا تو پھر میں نے پریزائیڈنگ آفیسر سے شکایت کی۔
تبصرے