الیکشن میں شکست کے بعد بڑا استعفی سامنے آگیا
- 12, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: سراج الحق کے بعد جہانگیر ترین نے بھی سیاست سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس الیکشن میں میرا ساتھ دیا اور میں اپنے مخالفین کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور میں اللہ کے فضل سے اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
تبصرے