کراچی ناظم آباد 3 نمبر ٹھیکیدار اور اس کے بیٹوں کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

بیٹوں کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں تعمیراتی کاموں کے ٹھیکیدار اور اس کے بیٹوں نے محلہ کے لوگوں پر فائرنگ کر دی - تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے 'ناظم آباد 3 نمبر' میں ایک ٹھیکیدار اور اس کے بیٹے پانی کی لائن گزارنے کیلیے کھدائی کر رہے تھے ، کہ انہیں محلہ کے کچھ لوگوں نے اس کام سے روکا جس پر جھگڑا شروع ہو گیا ، اور اس ٹھیکیدار کے بیٹوں نے محلہ داروں پر فائرنگ کر دی -

جس سے محلے کا ایک شخص جاں بحق اور اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا - پولیس کے مطابق اس واقعہ کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹھیکیدار اور اس کے ایک ساتھی کو تو گرفتار کر لیا ہے لیکن اس کے دونوں بیٹے موقع سے فرار ہو گۓ ہیں ـ جنہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+