کراچی لیاقت آباد کے سندھ سرکاری ہسپتال میں دھماکا
- 13, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں سرکاری ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ـ کراچی لیاقت آباد علاقے میں بنے سندھ سرکاری طبی مرکز میں آگ لگنے سے 7 مریض جل کر زخمی ہو گۓ - لیاقت آباد 10 نمبر پر بنے سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اچانک آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئیں - اس افسوسناک حادثے میں ایمر جنسی وارڈ میں موجود 7 مریض جھلس گۓ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے سول ہسپتال کی بزنس وارڈ میں منتقل کر دیا -
آگ پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو طلب کیا گیا جس نے آگ پر قابو پایا - بم ڈسپوزل کی ٹیم نے جاۓ حادثہ کا دورہ کرکے آگ لگنے کی وجہ ظاہر کی ـ آگ ایمر جنسی وارڈ کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسٹور روم میں موجود کمپریسر میں دھماکے سے لگی - زخمیوں میں (مہیش ، حمزہ ، مشرف ، ستار ، کاشف ، حسیب اور دو سال کا بچہ آصف) شامل ہیں -
وسیم حسن
تبصرے