نہ سیاست چھوڑی نہ پارٹی، فی الحال بریک لے رہا ہوں: پرویزخٹک کی تردید

پرویز خٹک

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کے سربراہ پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی۔ اس سے پہلے پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم اب انہوں نے اس کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سیاست چھوڑنے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سیاست سے صرف بریک لی ہے، آرام کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ اس سے پہلے سراج الحق اور جہانگیر ترین نے بھی پارٹی سے استعفی دے دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+