چکوال افسوسناک واقعہ ، حالات سے تنگ شخص نے اپنے پور ے خاندان کو قتل کر دیا
- 14, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک ہی گھر کے 6 افراد قتل ـ تفصیلات کے مطابق چکوال کے 'شہری تھانہ کی حدود میں واقع مزدلفہ ٹاؤن' میں ایک شخص شفقت سلیم نے اپنے چار بچوں اور بیوی کو قتل کرکے خود اپنی جان بھی لے لی - پولیس نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر شفقت سلیم کی کال موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کا قتل کر دیا ہے ، لیکن کال بند کرتے ہی اس شخص شفقت سلیم نے خود کو بھی گولی مار لی -
قتل ہونے والے افراد جن میں شفقت کے دو بیٹے جو کہ 13 اور 17 سال کے تھے ، اور دو بیٹیاں جو کہ 14 اور 16 سال کی تھیں اور ایک بیوی جس کی عمر 50 سے 55 سال کے درمیان تھی شامل ہیں- پولیس کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ مقتول شفقت سلیم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں شدید نقصان کے باعث مقتول ذہنی تکلیف میں مبتلا تھا اور مالی مسائل سے گھبرا کر مقتول نے اپنے خاندان اور اپنی جان لے لی -
تبصرے