جہلم میں نشہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، دو مجرم گرفتار

مجرم گرفتار

نیوز ٹوڈے :  جہلم سے منشیات فروش شخص اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ـ ملزم سے ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد کر لی گئی ـ تفصیلات کے مطابق جہلم میں 'ڈومیلی پولیس' نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ ایک شخس سحر شاہ کو گرفتار کیا ہے ۔

اس منشیات فروش شخص سحر شاہ سے ایک رائفل 223 بور گولیوں سمیت برآمد کر لی گئی ـ سحر شاہ نے غیر قانونی اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے اسلحہ کی نمائش کی تھی ـ ایک اور کارروائی میں 'کالاں گجراں پولیس' نے نشہ بیچنے والے شخص محمد عمران کو گرفتار کر لیا محمد عمران سے 580 گرام چرس بھی برآمد ہوئی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+