پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے دو مجرم فرانس کے رہائش پذیر نکلے
- 14, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : سینئر صحافی 'ابصار عالم' پرکیے جانے والے حملے اور 'اسد طور' پر کی جانے و الی تشدد کی وارداتوں میں بیرون ملک رہائش پذیر 2 پاکستانیوں کی شمولیت ظاہر ہوئی ہے ـ اسلام آباد پولیس نے ان واقعات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوۓ عدالت کو مطلع کیا ہے کہ ان دو مختلف واقعات میں شامل اب تک 6 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ـ پولیس کا کہنا ہے کہ ان وارداتو ں میں شامل ایک شخص حماد نے اپنا جرم قبول کرتے ہوۓ بتایا کہ اس نے یہ کام پیسوں کے لالچ میں آ کر فرانس میں رہائش پذیر دو پاکستانیوں کے کہنے پر کیا ہے-
ملزم حماد نے بتایا کہ اس نے فرانس میں رہائش پذیر 'مرزا زین غیاث اور مقیم شاہ' سے اس کام کے پیسے بینک کے ذریعے وصول کیے - پولیس کا کہنا ہے کہ فرانس میں رہائش پذیر ان مجرموں کو گرفتار کرنے کیلیے مزید جانچ کی جاۓ گی ـ لیکن اس کیس میں شامل دوسرے شخص مطیع اللٰہ جان نے کسی اور شخص کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی پر شک و شبہ ظاہر کیا ہے-
تبصرے