پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کتنے کروڑوں کی آفر کی جارہی ہیں ؟ بیرسٹر گوہر کا حیران کن انکشاف

پی ٹی آئی

نیوزٹوڈے:  پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں، اور ان کو 25, 25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے۔  میڈیا سے گفتگو کے دوران ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ نے کامیاب کیا اور بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے جیتی ہوئی سیٹیں 4 ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار پاکستان میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں ، ہم فارم 45 شیئر کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا خیال کیا جائے اور ہمیں ہمارا حق فوری طور پر دیا جائے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، ہم ایم کیو ایم کے ساتھ بھی کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+