نئے وزیراعظم کا انتخاب کب؟ تاریخ سامنے آگئی

صدارتی انتخاب

نیوزٹوڈے: پاکستان میں انتخابات کے بعد اگلا مرحلہ حکومت کی تشکیل کا ہے جس میں سادہ اکثریت حاصل کرنے والی دو جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام امیدواروں کو کامیابی کے نوٹس ملنے کے بعد وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ کو متوقع ہے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صدارتی انتخاب 8 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب یکم مارچ کو ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم بننے کے لیے ایوان میں کل تعداد کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔ اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 336 ہے اور وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے کل 169 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+