الیکشن 2024 پاکستان: فارم 45 اور 47 کیا ہیں؟

فارم 45

نیوزٹوڈے:الیکشن کے دن کچھ فارمز درکار ہیں جن کا جاننا ضروری ہے۔ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر فارم 45 اور فارم 47 کا چرچا تھا، ان دو فارمز کے علاوہ دیگر فارم 46، 48 اور 49 بھی الیکشن کے روز ضروری ہوتے ہیں۔

فارم 45

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں فارم 45 کا ذکر کیا جاتا رہا ہے اور ہمیشہ سے اس میں الزامات لگائے جاتے ہیں۔ اس فارم کو عام طور پر 'رزلٹ آف دی کاوئنٹ' کہا جاتا ہے، اس فارم میں پولنگ اسٹیشن کا نمبر، حلقے کا نام، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اور ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل شامل کی جاتی ہے۔ امیدوار پولنگ اسٹیشن سے فارم 45 کے ذریعے اپنے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد گن سکتا ہے۔

فارم 47

فارم 47 میں حلقے کے غیر مصدقہ نتائج کے بارے میں معلومات شامل کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈالے گئے اور منسوخ کیے گئے ووٹوں کی تعداد شامل کی جاتی ہے۔

فارم 48 

یہ فارم الیکشن میں سب سے اہم ہوتا ہے کیونکہ اس میں حلقے میں ہر امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد شامل ہوتی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+