پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ؟

خاتون وزیر اعلیٰ

نیوزٹوڈے: مسلم لیگ ن کے سابق وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار ہیں۔گزشتہ رات نواز شریف کی سیاسی وارث مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ مریم کو اس عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور قائد (نواز شریف) نے کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں 131 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے میں حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+