ترکیہ میں شدید بارشوں نے مچائی تباہی
- 15, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی ہے - اور کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے ـ ترکیہ کے دوسرے بڑے سیاحتی شہر ( انطالیہ ) میں شدید موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے - انطالیہ کے 6 اضلاع میں موسلا دھار بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی ـ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے آمدو رفت بھی معطل ہو گئی ہے ـ شدید صورتحال کے باعث ان اضلاع میں ایک روز کیلیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گۓ ہیں -
انطالیہ میں کئی عمارتوں کے گراؤنڈ فلور میں تین سے چار فٹ پانی بھر گیا - ریسکیو ٹیمیں ان عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں ـ اور ان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ـ کیونکہ موسم کی یہ خراب صورتحال آئندہ برقرار رہنے کا بھی امکان ہے-
وسیم حسن
تبصرے