کراچی "تین ہٹی" پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 42 سالہ جبران جاں بحق

جبران جاں بحق

نیوز ٹوڈے :   کراچی شہر ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن چکا ہے ـ ڈاکوؤں نے کراچی کے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ـ آۓ دن کوئی نہ کوئی جان ان ڈکیتوں کے ہاتھوں ضائع ہو رہی ہے ـ آج ان ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی زندگی کا خاتمہ کر دیا - تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کا غریب پانچ بچوں کا باپ جو کہ کورنگی میں پھول بیچتا تھا - "تین ہٹی" پر پھول خریدنے آیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا -

بیالیس سال کا مزدور جبران پھول خرید رہا تھا کہ ڈاکووں نے ایک دکان پر ڈاکہ ڈال کر فرار ہوتے وقت فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر جبران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا - جبران کورنگی 4 نمبر ایف ایریا میں رہتا تھا اور اس کے پانچ بچے تھے ـ مقتول جبران اپنے پانچ بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا ـ جبران کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ پھولوں کی خریداری کیلیے تین ہٹی گیا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+