پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی ضمانت منظور،فوری رہا کرنے کا حکم
- 15, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی مزید 2مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کرنے حکم دیا۔ یاد رہے حلیم عادل کو تھانہ سولجر بازار اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو 9 مئی کے بعد مجموعی طور پر 42 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت 9 مئی سمیت تمام مقدمات میں ضمانت کر چکی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کل سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا۔
تبصرے