آزاد حیثیت سے کامیاب 6معروف سیاستدان (ن)لیگ میں شامل

آزاد امیدوار

نیوزٹوڈے: پنجاب اسمبلی کے 6 ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ آزاد ارکان نے مریم نواز سے ملاقات کے بعد پارٹی می شمولیت کا اعلان کیا، شملولیت اختیار کرنے والوں میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی سلطان باجوہ شازنیہ ترین ، محمود قادر، تیمور لالی، حنیف پتافی اور اصغر حسین گور مانی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوؕٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  حمزہ شہباز کا این اے 118 ، مریم نواز کا این اے 119 لاہور سے کامیابی کو نوٹس جاری کیا گیا، شہباز شریف این اے 123 ، عطاء اللہ تارڑ این اے 127 سے کامیاب قرار پائے ، نواز شریف کو این اے 130 سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+