قیمتی پاکستانی پتھر کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کئے جانے کا انکشاف

قیمتی پتھر

نیوزٹوڈے:  پاکستان جیمرز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کیے جاتے ہیں۔  وہاں ان پتھروں کو تراش کر پاکستانی قیمت سے ستر ہزار مہنگے داموں بیچا جاتا ہے۔ پاکستان میں قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے جیمرز کی برآمدات مشکلات ہیں، بھارت کی جیمرز اینڈ جیولری کی برآمدات 40 ارب ڈالر سالانہ کی ہیں۔ پاکستان کی سالانہ برآمدات اوسط 60 لاکھ ڈالر کی ہیں، تھائی لینڈ آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ کی جیمرز اینڈ جیولری کی برآمدات ہیں۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+