کوئٹہ میں شوہر کی مار پیٹ سے لیڈی پولیس کی خاتون 'سمیرا' جاں بحق

جاں بحق

نیوز ٹوڈے : کوئٹہ میں شوہر کی مار پیٹ سے لیڈی پولیس کی ایک خاتون ہلاک ہو گئی ـ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ (عالمو چوک) کے ایریا میں ایک لیڈی پولیس سمیرا خاتون کو اس کے خاوند نے گھریلو مسائل کی وجہ سے مارا پیٹا جس کی وجہ سے سمیرا خاتون شدید زخمی ہو گئی اور جاں بحق ہو گئی - پولیس کی سرجن ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ مذکورہ لیڈی پولیس کی لاش پچھلی رات سول ہسپتال منتقل کی گئی -

پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی پولیس سمیرا کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مارا پیٹا گیا - سمیرا کے جسم پر جگہ جگہ ڈنڈوں کے نشان پڑے ہوۓ تھے ـ ڈاکٹرز کے مطابق وحشیانہ تشدد کی وجہ سے اندرونی چوٹیں لگنے سے سمیرا کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس نے سمیرا کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+